اپ ڈیٹ 19 مارچ 2016 05:56pm

لاہور :زینت امان کی ثقافتی شو میں شرکت

لاہور :لاہور میں ثقافتی شو میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ زینت امان اور گلوکارہ ریکھا بھاردواج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئیں، اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ پہلی بار لاہور آکر بے حد حوشی ہوئی، پاکستان میں لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔

لاہور میں شروع ہونے والے شان پاکستان فیسٹیول میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ زینت امان، گلوکارہ ریکھا بھاردواج سمیت دیگر بھارتی فنکار واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے، بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ زینت امان پہلی بار لاہور پہچنے پر بے حد خوش دکھائی دیں جس کا اظہار انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ کیا۔

پلے بیک سنگر ریکھابھارواج کا کہنا تھا کہ انہوں سرحدی تقسیم کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی فرق دکھائی نہیں دیا۔ثقافتی شو بیس سے بائس مارچ تک لاہور میں جاری رہے گا جس میں میوزیکل نائٹ سمیت بھارتی اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور آخری روز فیشن شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Read Comments