کراچی: گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع 20 مارچ 2016 06:31am

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کورنگی نمبرپانچ میں واقع حبیب پبلک اسکول سے متصل گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کار اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور کچھ دیرمیں آگ پر قابوپالیا۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی ، آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نہیں ہوا، تاہم گھرمیں موجود کچھ گھریلو سامان جزوی طور پر جل گیا۔

Read Comments