پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،شہباز شریف

شائع 20 مارچ 2016 07:00am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کی مذید پیداوار شروع ہوگی،اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے چین نے سو فیصد سرمایہ کاری کی ہے۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی ، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،دونوں ملک بھائی چارے کے رشتے سے جڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی معدنیات کے شعبے میں تیزی سے کام کر رہی ہے،چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے نرم شرائط پر قرضہ دیا ہے،چین نے چھیالیس ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے شروع کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر تاریخی معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے،چینی کمپنی نے چنیوٹ میں لوہے کے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔

Read Comments