کراچی:رینجرز کا آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں ،بلال اکبر

شائع 20 مارچ 2016 02:38pm

کراچی: ©ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرکہتے ہیں کہ رینجرزکا آپریشن کسی پارٹی کے خلاف نہیں۔آپریشن کی کوئی معیاد نہیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

کراچی میں آل پاکستان سیکیورٹی سروسزایسوسی ایشن کےستررکنی وفد نے رینجرزہیڈکوارٹرکادورہ کیا اورڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی۔وفد کو امن وامان اوررینجرزآپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ آپریشن کسی پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ رینجرزکا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آپریشن معیاد اوررفتارکی قید سےآزاد ہے اوردہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ مذہبی اورسیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصراوردہشتگردوں کوپناہ نہ دیں۔ڈی جی رینجرزنے سیکیورٹی کمپنیرکے کردارکوبھی سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذکرنے والےاداروں کے ساتھ معلومات شیئرکریں۔

Read Comments