شائع 21 مارچ 2016 07:05am

بھارتی ڈراموں نے حد یں پارکردیں

ممبئی: جس طرح بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے بالکل اسی طرح بھارتی ڈرامے بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ،انہیں نہ صرف بھارت میں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے بلکہ مختلف ممالک میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

اس لئے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں کے ذریعے لوگوں کو مثبت پیغام دیں اور زندگی کی سچائیاں دکھائیں ،لیکن ہوتا اس کے بالکل برعکس ہے بھارتی ڈرامہ ہدایتکا ر وہ سب دکھا تے ہیں جو اس دنیا میں ہونا ناممکن ہے۔

بھارتی ٹی وی پر ان دنوں ڈرامہ ناگن بیحد مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن ڈرامے میں جو کچھ دکھایا اور بتایا جارہے وہ بالکل قدرت کیخلاف ہے،ڈرامے میں ایچھا دھاری ناگن کی موجودگی تک تو ٹھیک تھا،لیکن ایچھا دھاری نیولہ اور ایچھادھاری مور کی موجودگی بھارتیوں کے پاگل پن کا پختہ ثبوت ہے۔

بھارتی ڈراموں کی پوری دنیا میں بے تحاشہ مانگ ہے اور وہاں کے ڈرامے دیکھنالوگوں کو پسند ہے اسلئے انہیں چاہئے کہ معیاری ڈرامے بنائیں جو لوگوں کی زندگی کے مسائل کے گرد گھومتے ہوں نہ کہ آسمانی مخلوقات کے مسائل پر مبنی ہوں جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

Read Comments