اپ ڈیٹ 21 مارچ 2016 08:00am

حلقہ این اے 101 وزیرآباد میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو ایک وزیرآباد میں ضمنی الیکشن کل ہوگا،سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج تعینات ہوگی۔

گوجرانوالہ سیون کے حلقہ این اے ایک سو ایک وزیرآباد میں کل ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،انتخابی سامان وزیرآباد کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا رہا ہے،این اے ایک سو ایک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ستاسی ہزار کے قریب ہے،حلقے میں دو سو باسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔امیدواروں کی جانب سے جاری انتخابی مہم اتوار کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی تھی۔

جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ مسلم لیگ نون،محمد احمد چٹھہ پی ٹی آئی اور اعجاز چیمہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں،عام انتخابات میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ مسلم لیگ نون کی ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے۔

Read Comments