شائع 21 مارچ 2016 09:30am

اداکارسنجے دت نے جیل اصلاحات کیلئے کمر کس لی

ممبئی:بولی وڈ اداکارسنجے دت نے جیل اصلاحات کیلئے کمر کس لی،کہتے ہیں حکومت کے ساتھ مل کر جیل میں اصلاحات پر کام کرنا چاہتا ہوں۔

بولی وڈ اداکار سنجے دت پچیس فروری کو پونے جیل سے رہا ہوئے،جیل میں گزارے دنوں سے متعلق سنجے دت نے ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل آپ کی آزادی ہی نہیں چھنتی بلکہ یہ آپکی سوچ کے عمل کو بھی روکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل دبلا ہونے کیلئے ایک بہترین جگہ ہے،یہاں لوگ زیادہ اور جگہ کم ہوتی ہے،آپ آزادی سے سو نہیں سکتے اور نہ ہی اپنی مرضی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا کر بیٹھ سکتے ہیں۔

سنجے دت نے جیل میں گزارے سخت دنوں کے بعد جیل اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا،ان کا کہنا تھا کہ جیل پروٹوکول میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لئے میں کام بھی کر رہا ہوں۔

Read Comments