کوہلومیں ایف سی اورحساس اداروں کی کارروائی،12دہشتگرد ہلاک

شائع 21 مارچ 2016 11:30am

کوہلو :کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈروں سمیت بارہ دہشت گردوں کا ہلاک کردیا۔

ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کوہلو کے علاقے نساوٴ میں کارروائی کی،اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کردیا ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر جامیر اور بلوچ خان سمیت بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کمانڈر فضلی کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خور،فورسز پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

Read Comments