Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے،میو ہسپتال سے ریلی نکالی اور چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا،ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ ملے گی تو ہی کام کیا جائے گا۔ نعرے ریلیاں اور دھرنے،لاہور کے ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اب یہی مصروفیات ہیں،مریضوں کے دکھوں کا مداوا بھلائے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہو میں اضافے اور ادائیگی کے لیے میوہسپتال کے گھڑی وارڈ سے ریلی نکالی اور پھرمال روڈ چئیرنگ کراس پر دھرنا دے دیا،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بڑے صوبے میں تنخواہ بھی اب کچھ بڑی ہی ہونی چاہیے۔دھرنے میں بھی ڈاکٹرز کی سیلفیاں جاری رہیں لیکن ڈیمانڈ تو ایک ہی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ حاصل کیے بغیر احتجاج ختم نہیں جائے گا۔چیئرنگ کراس پر ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہ بڑھی تو اور راستہ اختیار کیا جائے گا۔
لاہور :لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے،میو ہسپتال سے ریلی نکالی اور چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا،ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ ملے گی تو ہی کام کیا جائے گا۔
نعرے ریلیاں اور دھرنے،لاہور کے ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اب یہی مصروفیات ہیں،مریضوں کے دکھوں کا مداوا بھلائے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہو میں اضافے اور ادائیگی کے لیے میوہسپتال کے گھڑی وارڈ سے ریلی نکالی اور پھرمال روڈ چئیرنگ کراس پر دھرنا دے دیا،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بڑے صوبے میں تنخواہ بھی اب کچھ بڑی ہی ہونی چاہیے۔
دھرنے میں بھی ڈاکٹرز کی سیلفیاں جاری رہیں لیکن ڈیمانڈ تو ایک ہی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ حاصل کیے بغیر احتجاج ختم نہیں جائے گا۔چیئرنگ کراس پر ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہ بڑھی تو اور راستہ اختیار کیا جائے گا۔