لاہوہائیکورٹ :اورنج لائن منصوبہ کیس،دو ججز کا سماعت سے انکار

شائع 21 مارچ 2016 02:00pm

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبے کے لیے قائم فل بنچ کے دو ججز نے کیس کی سماعت کرنے سے انکار کردیا،فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبے کے خلاف متعدد درخواستوں دائر ہونے اور حکومت کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دیا گیا تھا،جس کے سربراہ جسٹس خالد محمود خان تھے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس شاہد بلال،جسٹس علی اکبر قریشی،جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم شامل تھے،جبکہ بینچ میں شامل دو جسٹس صاحبان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم کی جانب سے فل بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرنے پر کیس کی فائل نئے بینچ کی تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی۔

Read Comments