Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ڈپٹی کنوینیئرشاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی سے علامتی واک آوٹ۔ تحریک التوامسترد ہونے پرایم کیوایم اراکین نے ڈپٹی اسپیکرکے خلاف بھی پرزوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت شروع ہوا توآغازپرہی اقلیتی رکن دیوان چندچاولہ کی اسپیکرسے نوک جھونک ہوئی۔ایم کیوایم ارکان نے ڈپٹی کنوینیئرشاہد پاشا کی حراست کیخلاف علامتی واک آو¿ٹ کیا۔ ایم کیوایم کے صابرقائمخانی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کےخلاف تحریک التواءپیش کی جسے ڈپٹی اسپیکرنے خواجہ اظہار الحسن کی عدم موجودگی کے باعث مسترد کردیا۔تحریک مسترد ہونے پرایم کیوایم اراکین نے احتجاج کیا۔ارکان نے ڈپٹی اسپیکرکے رویئے کےخلاف اسپیکرڈائس کا گھیراوکیا اورگوشہلا گوکے نعرے لگائے۔اسمبلی نے سندھ فیکٹریزبل دوہزارپانچ منظورکرلیا جبکہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے سیدسرداراحمد کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔ایوان نے کثرت رائے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل منظورکرلیا۔
کراچی :ڈپٹی کنوینیئرشاہد پاشا کی گرفتاری کے خلاف ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی سے علامتی واک آوٹ۔ تحریک التوامسترد ہونے پرایم کیوایم اراکین نے ڈپٹی اسپیکرکے خلاف بھی پرزوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت شروع ہوا توآغازپرہی اقلیتی رکن دیوان چندچاولہ کی اسپیکرسے نوک جھونک ہوئی۔ایم کیوایم ارکان نے ڈپٹی کنوینیئرشاہد پاشا کی حراست کیخلاف علامتی واک آو¿ٹ کیا۔
ایم کیوایم کے صابرقائمخانی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کےخلاف تحریک التواءپیش کی جسے ڈپٹی اسپیکرنے خواجہ اظہار الحسن کی عدم موجودگی کے باعث مسترد کردیا۔تحریک مسترد ہونے پرایم کیوایم اراکین نے احتجاج کیا۔ارکان نے ڈپٹی اسپیکرکے رویئے کےخلاف اسپیکرڈائس کا گھیراوکیا اورگوشہلا گوکے نعرے لگائے۔
اسمبلی نے سندھ فیکٹریزبل دوہزارپانچ منظورکرلیا جبکہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل پرایم کیوایم کے سیدسرداراحمد کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔ایوان نے کثرت رائے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل منظورکرلیا۔