Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا ، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے نجکاری بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن نے ایجنڈے سے ہٹ کر پہلے پی آئی اے پر بریفنگ کا اصرار کیا۔ پی آئی اے بل پر سیکرٹری ایوی ایشن اور چیئرمین نجکاری نے بریفنگ دی۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے نجکاری بل پر مذاکرات دوبارہ منگل کو ہوں گے۔ ادھر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں قومی ایئر لائن نجکاری بل پر سخت موقف اپنانے اور بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر بھی ایوان میں احتجاج کرے گی۔ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر اپوزیشن کے فیصلے سے اختلاف کیا۔
اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا ، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے نجکاری بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن نے ایجنڈے سے ہٹ کر پہلے پی آئی اے پر بریفنگ کا اصرار کیا۔ پی آئی اے بل پر سیکرٹری ایوی ایشن اور چیئرمین نجکاری نے بریفنگ دی۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی آئی اے نجکاری بل پر مذاکرات دوبارہ منگل کو ہوں گے۔
ادھر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں قومی ایئر لائن نجکاری بل پر سخت موقف اپنانے اور بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر بھی ایوان میں احتجاج کرے گی۔ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر اپوزیشن کے فیصلے سے اختلاف کیا۔