Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفرازمرچنٹ سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ سرفرازمرچنٹ کو اس کیس کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب آج نیوز سے بات کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ نے شکوہ کیا ہے کہ انکے خط کا جواب نہیں دیا گیا۔منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کو قلمبند کرانے کیلئے انہیں اعتماد میں لینے اور ان سے اہم معلومات کے تبادلے کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار خود لندن جائیں گے۔چوہدری نثار برطانیہ میں سات روز قیام کرینگے۔دوسری جانب سرفراز مرچنٹ نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہوں نے وزیرداخلہ کو خط لکھا تھا جس میں انہیں تحفظات دور کرنے کا کہا تھا، تاہم وزیرداخلہ نے انکے خط کا جواب نہیں دیا ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفرازمرچنٹ سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ سرفرازمرچنٹ کو اس کیس کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب آج نیوز سے بات کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ نے شکوہ کیا ہے کہ انکے خط کا جواب نہیں دیا گیا۔منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کو قلمبند کرانے کیلئے انہیں اعتماد میں لینے اور ان سے اہم معلومات کے تبادلے کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار خود لندن جائیں گے۔چوہدری نثار برطانیہ میں سات روز قیام کرینگے۔دوسری جانب سرفراز مرچنٹ نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہوں نے وزیرداخلہ کو خط لکھا تھا جس میں انہیں تحفظات دور کرنے کا کہا تھا، تاہم وزیرداخلہ نے انکے خط کا جواب نہیں دیا ہے۔