ممبئی: بولی وڈ کی مشہوراداکارہ ملائکہ اروڑا خان اور معروف اداکار اور ہدایتکار ارباز خان کا شمار بھارتی فلمی انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
دونوں سترہ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن اس کامیاب جوڑی کو نجانے کس کی نظر لگ گئی کہ سترہ سال کا یہ ساتھ اچانک ٹوٹ گیا دونوں اداکاروں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشہور و معروف جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن اس کی حتمی وجہ سامنے نہیں آرہی تھی۔
چند دن پہلے یہ افواہیں بھی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ ملائکہ نے کسی برطانوی تاجر کیلئے ارباز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ بھی غلط افواہ ثابت ہوئی ۔
حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملائکہ نے ارباز پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک ناکام اداکار اور ہدایتکار ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دونوں اداکاروں کے درمیان جدائی کی ایک اور وجہ بتائی جارہی ہے اور وہ ہے ارباز کے بھائی سپر اسٹار سلمان خان۔
ملائکہ کے مطابق سلمان کو ان کے فیشن ،دوستوں اور دوسری چیزوں سے ہمیشہ اختلاف رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو خان فیملی سے علیحدہ محسوس کیا ہے یہ ہی وجہ ہے وہ ارباز سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔