گوجرانوالہ میں پاک فوج کےتربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2016 08:09am

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں کینٹ ائیربیس پر پاک فوج کے تربیتی طیارے میں فنی خرابی ہوگئی،ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو پائلٹ زخمی ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں کینٹ ائیربیس پر پاک فوج کے تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،جس کے باعث میجر مبین اور میجر دانش زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ آرمی ایوی ایشن بیس میں معمول کی مشق پر تھا۔

Read Comments