ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں اور اپنی فیملی سے ایک عام گھریلو خاتون کی طرح محبت کرتی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کاجول کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت ان کے گھر اور بچوں کی ہے اور اسی لئے وہ کافی عرصے فلم انڈسٹری سے دور بھی رہیں تاکہ اپنے گھرکو بھرپور وقت دے سکیں۔
کاجول ان دنوں اپنے شوہر اجے دیوگن اور بچوں نسا ءاور یوگ کے ساتھ بلغاریہ میں موجود ہیں اور چھٹیوں کے مزے لے رہی ہیں۔
انہوں نے اس دوران بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کیں ،سوشل میڈیا پر ان کی اپنی بیٹی نساءکے ساتھ شئیر کی گئی تصویر کو بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو چاکلیٹ چپ سے تشبیہ دی ہے۔
یہ تصویر اور اپنے بچوں کیلئے پیار دیکھ کر صاف نظر آرہا ہے کہ کاجول کی زندگی میں اجے سے زیادہ ان کے بچوں کی اہمیت ہے۔