Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔سابق صدرپرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی اوراس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے اسمبلی میں بیان پران کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔ تحریک استحقاق پرچالیس سے زائد اپوزیشن اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے معاملے پرچوہدری نثارنے ایوان میں غلط بیانی کی۔ قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ قومی اسمبلی کے فلورپرغلط حقائق بیان کرتے رہے ہیں۔ اس بارمشترکہ اجلاس میں بھی غلط حقائق پیش کردیئے۔
اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔
سابق صدرپرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی اوراس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے اسمبلی میں بیان پران کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔ تحریک استحقاق پرچالیس سے زائد اپوزیشن اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے معاملے پرچوہدری نثارنے ایوان میں غلط بیانی کی۔ قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ قومی اسمبلی کے فلورپرغلط حقائق بیان کرتے رہے ہیں۔ اس بارمشترکہ اجلاس میں بھی غلط حقائق پیش کردیئے۔