پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 اپریل تک ملتوی

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2016 10:38am

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس گیارہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا،پی آئی اے سمیت چھ بلوں پرغورکیلئے ایوان نے دس رکنی کمیٹی کی منظوری دیدی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیرسے سپیکرسردارایازصادق کی صدارت میں شروع ہوا،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پی آئی اے سمیت چھ بلوں پرغورکیلئے دس رکنی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی جسے منظورکرلیا گیا،کمیٹی میں سینٹرمشاہدہ اللہ ،سینٹر حاصل بزنجو،سعید غنی،خرم دستگیر،زاہد حامد ،شاہد خاقان عباسی ،اسد عمر،فاروق ستار،مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔

کمیٹی پی آئی اے سمیت چھ بلوں کے بارے میں اپنی سفارشات سات اپریل تک پارلیمنٹ کو پیش کرے گی،بعد ازاں اجلا س گیارہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

Read Comments