Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلی سندھ نے ٹنڈومحمد خان واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکوفوری معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔صوبائی وزیرایکسائزکوایکسائز کے متعلقہ عملے کومعطل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو واقعے کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیرایکسائز کو محکمہ ایکسائزکے متعلقہ عملے کو معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ سے ٹیلیفون پرگفتگو میں وزیراعلٰٰی کا کہنا تھاکہ یہ جرم ناقابل تلافی ہے۔مجرموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔
کراچی:وزیراعلی سندھ نے ٹنڈومحمد خان واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکوفوری معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔صوبائی وزیرایکسائزکوایکسائز کے متعلقہ عملے کومعطل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو واقعے کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیرایکسائز کو محکمہ ایکسائزکے متعلقہ عملے کو معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ سے ٹیلیفون پرگفتگو میں وزیراعلٰٰی کا کہنا تھاکہ یہ جرم ناقابل تلافی ہے۔مجرموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔