بیلجیئم دھماکے:کسی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ،پاکستانی سفیر
آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ بیلجیئم میں بارہ سے پندرہ ہزار پاکستانی مقیم ہیں،بیشتر پاکستانی مولن بیک کے علاقے میں رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برسلز دھماکوں میں کسی پاکستانی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،پاکستانی کمیونیٹی سے رابطے میں ہیں۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے بتایا کہ دھماکوں کے فوری بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور صورتحال معلوم کی۔
Read Comments