Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹنڈو محمد خان:ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہو گئی،لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ درجن سے زائد افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ٹنڈومحمد خان کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات زہریلی شراب پینے کے باعث علاقے پر قیامت ٹوٹ پڑی، کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ اب بھی ایک درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کچی شراب پینے سے مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔شہر میں زہریلی شراب کی فروخت کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے جبکہ مرنے والوں کے ورثا کی جانب سے حیدرآباد سجاول روڈ پر دھرنا جاری ہے۔مرنے والوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر میں پولیس کی سرپرستی میں شراب کی فروخت جاری ہے۔ٹنڈومحمد خان سے ہی تعلق رکھنے والے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی جاوید دہرانی اور ایکسائز انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ٹنڈو محمد خان:ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہو گئی،لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ درجن سے زائد افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
ٹنڈومحمد خان کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات زہریلی شراب پینے کے باعث علاقے پر قیامت ٹوٹ پڑی، کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ اب بھی ایک درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کچی شراب پینے سے مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔شہر میں زہریلی شراب کی فروخت کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے جبکہ مرنے والوں کے ورثا کی جانب سے حیدرآباد سجاول روڈ پر دھرنا جاری ہے۔مرنے والوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر میں پولیس کی سرپرستی میں شراب کی فروخت جاری ہے۔
ٹنڈومحمد خان سے ہی تعلق رکھنے والے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی جاوید دہرانی اور ایکسائز انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔