بیلجیئم دھماکے ،پاکستان کا اظہار افسوس

شائع 22 مارچ 2016 02:17pm

اسلام آباد:پاکستان نے برسلز میں ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے ، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے برسلز میں ہونیوالوں دھماکوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور بیلجئیم حکومت کیساتھ تعزیت کرتا ہے۔ ہم دہشتگرد حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بیلجیم حکومت اور کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

Read Comments