Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شمالی وزیرستان:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ انتہائی سخت موسمی حالات کے باوجود فوج نے ملک کے دیگر حصوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں بڑی کامیابیاں حاصل کی۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پورا دن قبائلی عمائدین اور فوجی جوانوں کیساتھ گزارا،آرمی چیف کو شوال میں جاری آپریشن ،قبائلی خاندانوں کی گھروں کو واپسی اور خطے میں تعمیر نو، ترقیاتی کاموں اور خاندانوں کی سکونت کے حوالے سے فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اِس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ انتہائی سخت موسمی حالات کے باوجود شمالی وزیرستان میں چھ سو پچاس مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کرنا اور ملک کے دیگر حصوں میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز بڑی کامیابیاں ہیں،اْنہوں نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ازسر نو بحالی کے اْمور کو جلد مکمل کیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مایہ ناز کرکٹریونس خان کی موجود گی میں میران شاہ میں یونس خان اسپورٹس کمپلکس اور میران شاہ مارکیٹ کا افتتاح کیا۔
شمالی وزیرستان:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ انتہائی سخت موسمی حالات کے باوجود فوج نے ملک کے دیگر حصوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں بڑی کامیابیاں حاصل کی۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پورا دن قبائلی عمائدین اور فوجی جوانوں کیساتھ گزارا،آرمی چیف کو شوال میں جاری آپریشن ،قبائلی خاندانوں کی گھروں کو واپسی اور خطے میں تعمیر نو، ترقیاتی کاموں اور خاندانوں کی سکونت کے حوالے سے فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اِس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ انتہائی سخت موسمی حالات کے باوجود شمالی وزیرستان میں چھ سو پچاس مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کرنا اور ملک کے دیگر حصوں میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز بڑی کامیابیاں ہیں،اْنہوں نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ازسر نو بحالی کے اْمور کو جلد مکمل کیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مایہ ناز کرکٹریونس خان کی موجود گی میں میران شاہ میں یونس خان اسپورٹس کمپلکس اور میران شاہ مارکیٹ کا افتتاح کیا۔