ملک بھرمیں یوم پاکستان آج بھرپور جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے

شائع 23 مارچ 2016 10:10am

اسلام آباد:ملک بھر میں یوم پاکستان آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،اسلام آباد میں پاک فوج کی عظیم الشان پریڈ ہو گی۔جڑ و اں شہروں میں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں پریڈ ہوگی۔جس میں عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے پریڈ کا معائنہ کریں گے۔

پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ میں سلامی پیش کریں گے،پریڈ میں پاکستان کے جدید میزائل،ٹینک اور براق ڈرون طیارے بھی پیش کئے جائیں گے۔پریڈ میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے فلوٹ بھی شریک ہوں گے۔

جڑواں شہروں میں بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا اور موبائل فون سروس بھی دوپہر دو بجے تک بند رہے گی۔یوم پاکستان پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوں گی۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-0605_x264.mp4"][/video]

Read Comments