Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے بطور گارڈفرائض سنبھال لئے۔یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی کے فرائض بیس کمانڈر ائیر بیس لاہور ائیر کموڈور سلمان محبوب نے انجام دیئے،مزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ائیرکموڈور سلمان محبوب نے پاک فضائیہ کے سربراہ،ائیرمین اور سویلین حضرات کی طرف سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔اس موقع پر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-LAHORE-0800_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-LAHORE-0800_x264.mp4"][/video]
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے بطور گارڈفرائض سنبھال لئے۔
یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی کے فرائض بیس کمانڈر ائیر بیس لاہور ائیر کموڈور سلمان محبوب نے انجام دیئے،مزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سنبھال لیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ائیرکموڈور سلمان محبوب نے پاک فضائیہ کے سربراہ،ائیرمین اور سویلین حضرات کی طرف سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔اس موقع پر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-LAHORE-0800_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/JUST-IN-LAHORE-0800_x264.mp4"][/video]