ملکی صف اول کے چینل آج نیوز کی گیارہویں سالگرہ
پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ بزنس ریکارڈر گروپ نے دو ہزار پانچ کو یوم پاکستان پر آج نیوز چینل کا آغاز کیا۔اپنی ابتداء سے ہی آج نیوز نے نڈر اور بے باک صحافت کی تمام اقدار کو مقدم رکھا۔غیرجانبدار اور شفاف صحافت ہمیشہ سے ہی آج نیوز کا وطیرہ رہی۔
افواہوں سے پاک مصدقہ خبریں ہوں، یا سیاسی تبصرے، انٹرٹینمنٹ کی دنیا ہو یا کھیل کا میدان آج نیوز ہر جگہ نمبر ون رہا۔دوہزار پانچ میں شروع ہونے والا یہ چینل آج ہر دل کی آواز ہے،آج نیوزکی آج پاکستان کے ہر گوشے میں نمائندگی اسکی کارکردگی اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔
Read Comments