کراچی :ہندو برادری ہولی جوش و خروش سے منارہی ہے

شائع 23 مارچ 2016 05:47pm

کراچی :دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کراچی ہندو جم خانہ مین ہولی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاہولی ہے بھئی ہولی ہے، یہ رنگوں کی بولی ہے،لال، ہرے اور نیلے پیلے رنگ کی چادر اوڑھی ہے۔

موسم بہار کی آمد اور ہندو تہوار کی ہولی نے خوبصورت رنگ بکھیر دیئے،کراچی ہندو جم خانہ میں ہولی تہوار منعقد ہوا،نوجوان، بزرگوں اور بچوں نے ایک دوسرے پر رنگ نچھاور کیے،رنگوں کی بارش میں ہندو برادری کا رقص اور بھی خوبصورت رہا۔

تقریب میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ مہمان خصوصی تھے،بھارتی مہمانوں اور پاکستانی ہندو برادری نے رنگوں کی سیما پار کردی۔

Read Comments