ملتوی کیے جانے والےبلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

شائع 17 دسمبر 2015 10:04am

بلدیاتی انتخابات کے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں سندھ کے بعض حلقوں پر ملتوی کیے جانے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کراچی کے ضلع شرقی کی یوسی اٹھائیس کے چار پولنگ اسٹیشنز اور ضلع غربی کی یوسی مائی گاڑی کے وارڈ نمبر دو میں ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ 

حیدرآباد کی یوسی آٹھ،ترپن اور ستاسی سمیت پانچ وارڈز میں انتخابی عمل جاری ہے جبکہ گھوٹکی کی تین، خیرپور کی چار،جیکب آباد کی دو اور قمبرشہدادکوٹ کی چھ یوسیز پر بھی پولنگ ہو رہی ہے۔
کشمور کندھ کوٹ کی دو،نوشہرو فیروز کی ایک، ٹنڈو الہ یار کی ایک، تھرپارکر کی نو، ٹھٹھہ کی ایک، سجاول کی ایک جبکہ میرپورخاص کی دس یونین کونسلز پر بھی انتخابی عمل جاری ہے۔
پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہے ۔الیکشن کمیشن نے کشیدہ صورتحال کے باعث بدین اور سانگڑھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

Read Comments