ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائمخانی کا نام شامل ہے ،آئی جی سندھ

شائع 23 مارچ 2016 05:51pm

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی کا نام ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کو گرفتارنہ کرنے میں کوئی سیاسی دباوٴ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پوسٹنگ پر عدالت نے سوال اٹھایا توعہدہ خود ہی چھوڑ دونگا۔

Read Comments