گوجرانوالہ:سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،دوافراد ہلاک

شائع 24 مارچ 2016 05:17am

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ احمد نگر کے علاقہ ڈھلہ چٹھہ میں ن لیگ کے کارکن این اے ایک سو ایک میں کامیابی کا جشن منا رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ڈھول بجانے پر منع کیا گیا جس پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر شان اور فریاد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار افراد فائرنگ کرنے میں ملوث ہیں، منگل کو اسی حلقہ سے ن لیگ کے امیدوار (ر) جسٹس افتخار چیمہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ سے ضمنی الیکشن جیتے تھے۔

Read Comments