Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد مئیرشپ کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں وزیرقانون رانا ثنااللہ گروپ کے ایم پی اے ملک نواز کے بھائی ملک عبدالرزاق، شیخ یوسف اور امین بٹ سرگرم ہیں جبکہ شیر علی گروپ کے امیدوار خواجہ محمد اسلام ہیں،جن کا نام فائنل ہونے پر انہیں ضمنی الیکشن لڑوایا جائے گا۔ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کیلئے چوہدری زاہد نذیر کے بھائی ایم این اے عاصم نذیر اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کے بیٹے جنید ساہی بھی متحرک ہیں۔فیصل آباد کی مئیر شپ اور چئیرمین ضلع کونسل،ڈپٹی مئیر اور وائس چئیرمین کیلئے اسی سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ نون دھڑے بندی کا شکار رہی اور اب ان اداروں کی سربراہی کے لیے بھی یہی گروپ متحرک ہیں، دیکھنا ہے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعد مئیرشپ کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے
،جس میں وزیرقانون رانا ثنااللہ گروپ کے ایم پی اے ملک نواز کے بھائی ملک عبدالرزاق، شیخ یوسف اور امین بٹ سرگرم ہیں جبکہ شیر علی گروپ کے امیدوار خواجہ محمد اسلام ہیں،جن کا نام فائنل ہونے پر انہیں ضمنی الیکشن لڑوایا جائے گا۔ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کیلئے چوہدری زاہد نذیر کے بھائی ایم این اے عاصم نذیر اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کے بیٹے جنید ساہی بھی متحرک ہیں۔فیصل آباد کی مئیر شپ اور چئیرمین ضلع کونسل،ڈپٹی مئیر اور وائس چئیرمین کیلئے اسی سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ نون دھڑے بندی کا شکار رہی اور اب ان اداروں کی سربراہی کے لیے بھی یہی گروپ متحرک ہیں، دیکھنا ہے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔