امریکہ سے اقتصادی تعاون پرمزید وسعت چاہتے ہیں، وزیراعظم

شائع 24 مارچ 2016 07:39am

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے،نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ میں امریکی صدر سے ملاقات کا خواہاں ہوں۔

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ میں امریکی صدرسے ملاقات کے خواہاں ہیں اور دورہ امریکا میں صدر اوباما کے ساتھ باہمی امور پر بات چیت کریں گے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے،پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن و استحکام اور ترقی میں پاکستان کا اہم کردارہے،افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔

امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے چارملکی گروپ مفید ثابت ہو گا،افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششیں مددگار ثابت ہوں گی۔

Read Comments