Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔وزیر اعظم کے وزرا کو چاہئے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کی تقاریر کے دوران پارلیمنٹ سے اٹھ کر نہیں جانا چاہئے،انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلا جائے تو ان کو کیسا محسوس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ وزیر اعظم کے وزرا کو چاہئے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حکومتی وزراءدھمکیاں دیتے پھر رہے ہیں کہ وہ پی پی پی دور کا ریکارڈ کھول دیں گے تو میں کہتا ہوں کہ وہ بلا تاخیر ہمارے خلاف ریکارڈ کھول دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب پرویز مشرف کے کیس میں بھی حکومت اور عدلیہ نے کوئی ایسا گول کیا ہے کہ جس کی سمجھ ایکشن رے پلے میں بھی نہیں آرہی۔
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔وزیر اعظم کے وزرا کو چاہئے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن کی تقاریر کے دوران پارلیمنٹ سے اٹھ کر نہیں جانا چاہئے،انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ سے اٹھ کر چلا جائے تو ان کو کیسا محسوس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ وزیر اعظم کے وزرا کو چاہئے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حکومتی وزراءدھمکیاں دیتے پھر رہے ہیں کہ وہ پی پی پی دور کا ریکارڈ کھول دیں گے تو میں کہتا ہوں کہ وہ بلا تاخیر ہمارے خلاف ریکارڈ کھول دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب پرویز مشرف کے کیس میں بھی حکومت اور عدلیہ نے کوئی ایسا گول کیا ہے کہ جس کی سمجھ ایکشن رے پلے میں بھی نہیں آرہی۔