کراچی کے میئرکی تقرری کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

شائع 24 مارچ 2016 07:58am

کراچی :کراچی کے میئراورڈپٹی میئرکی تقرری اورشوآف ہینڈ کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی۔۔سندھ ،پنجاب بلوچستان اوراسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلزکونوٹسز جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مئیراورڈپٹی مئیرکی تقرری شوآف ہینڈ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل فورغ نسیم نے کہا کہ عدالت کی مداخلت کی وجہ سے مئیراورڈپٹی مئیرکا انتخاب رک چکا ہے۔

عدالت کی مداخلت پرہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہواجسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں باہمی رضا مندی سے مسئلہ حل کریں تو بات کورٹ تک پہنچے ہی نہیں بڑوں کی لڑائی میں پس عوام رہے ہیں۔

جسٹس گلزارنے کہاکہ سندھ میں ایم کیو ایم ہی نہیں دوسری جماعتیں بھی جیتی ہیں، سندھ حکومت کا بلدیاتی اداروں کو کیوں چلانا نہیں چاہتی۔

عدالت نے سندھ پنجاب بلوچستان اوراسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلزکونوٹسزجاری کردیئے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی۔

Read Comments