شائع 24 مارچ 2016 08:30am

اقوام متحدہ میں راحت فتح علی خان کی شاندارپرفارمنس

نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں یوم پاکستان کے موقع پر صوفی نائٹ کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،کنسرٹ میں راحت فتح علی خان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے ایسے سر بکھیرے کہ حاضرین جھوم اٹھے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں پہلی بار یوم پاکستان منایا گیااسمبلی ہال میں پاکستان مشن کی جانب صوفی نائٹ کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

کنسرٹ کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی اور امن کا پیغام پہنچانا تھا،کنسرٹ میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،انہوں نے صوفی اور مغربی موسیقی کے امتزاج کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔

راحت فتح علی خان کے سروں نے ایسے رنگ بکھیرے کہ حاضرین بے ساختہ جھوم اٹھے کنسرٹ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کنسرٹ کی پروموشن سے قبل اقوام متحدہ کی عمارت پر کنسرٹ کے حوالے سے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے تھے یہ ایونٹ گزشتہ سال پاکستانی مشن کی جانب سے شروع ہونے والے ثقافتی مشن کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے۔

Read Comments