Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :کسٹم عدالت نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کر دیا،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی سردار لطیف کھوسہ نے دلائل میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہ لایا جائے، کسٹم خود کہتی ہے پکڑی گئی رقم ایان کی ملکیت ہے تو پھر یہ منی لانڈرنگ کیسے ہوئی؟ کوئی سرکاری ادارہ بھی اس رقم کا دعویدار نہیں ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کی عدالت سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی جس پر عدالت نے کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے کسٹمز حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو تیس اپریل کو سنایا جائے گا جبکہ کرنسی اسمگلنگ کیس پر سماعت اٹھائیس اپریل کو ہو گی۔
راولپنڈی :کسٹم عدالت نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کر دیا،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی سردار لطیف کھوسہ نے دلائل میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہ لایا جائے، کسٹم خود کہتی ہے پکڑی گئی رقم ایان کی ملکیت ہے تو پھر یہ منی لانڈرنگ کیسے ہوئی؟ کوئی سرکاری ادارہ بھی اس رقم کا دعویدار نہیں ہے۔
سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کی عدالت سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی جس پر عدالت نے کسٹمز حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے کسٹمز حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو تیس اپریل کو سنایا جائے گا جبکہ کرنسی اسمگلنگ کیس پر سماعت اٹھائیس اپریل کو ہو گی۔