Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کرک:کرک پولیس نے سپینہ بانڈہ میں ایک کارروائی کے دوران بنوں جیل سے فرار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے پہاڑی علاقے سپینہ بانڈہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہو ئے بنوں جیل سے فرار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیا۔ملز م حکیم ذادہ چھ خواتین سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے چار ہینڈ گرنید اور ایک عدد کلاشنکوف برامد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حکیم ذادہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سپینہ بانڈہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجودتھا ،پولیس کو دیکھتے ہی ملزم اور ان کے ساتھیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو ئے جن میں ایک ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا زخمی اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
کرک:کرک پولیس نے سپینہ بانڈہ میں ایک کارروائی کے دوران بنوں جیل سے فرار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کرک کے پہاڑی علاقے سپینہ بانڈہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہو ئے بنوں جیل سے فرار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیا۔ملز م حکیم ذادہ چھ خواتین سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے چار ہینڈ گرنید اور ایک عدد کلاشنکوف برامد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حکیم ذادہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سپینہ بانڈہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجودتھا ،پولیس کو دیکھتے ہی ملزم اور ان کے ساتھیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو ئے جن میں ایک ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا زخمی اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔