قبائلی علاقوں سے پسماندگی ختم کرد یں گے،اقبال ظفرجھگڑا

شائع 24 مارچ 2016 11:05am

خیبر ایجنسی :گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں بھی ترجیحات کی بنیاد کام کریں گی۔شمالی اور جنو بی وزیرستان میں نامساعد حالات کے باوجود سات سو کلو میٹر شاہراہوں کو مکمل کیا گیا تختہ بیگ متنی روڈکے لئے امریکی تعاون کے شکر گزار ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے تختہ بیگ متنی روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے گورنر خیبر پختونخوا قبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں سڑکوں کی تعمیر ہمارے لئے اہم ہے حکومت کا عزم ہے کہ قبائلی علاقوں میں پسماندگی کو ختم کریں۔فاٹا میں تمام رابطہ سڑکو ں اپس میں ملانے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا۔

گورنر نے کہا کہ فاٹا میں حکومت تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں بھی ترجیحات کی بنیاد پر کا م کر ے گی۔ شمالی اور جنو بی وزیرستان میں نامساعد حالات کے باوجود سات سو کلو میٹر شاہراہوں کو مکمل کیا گیا گورنر نے کہا کہ تختہ بیگ متنی روڈکے لئے امریکی تعاون کے شکر گزار ہے۔

Read Comments