ممبئی:امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ نام ہیں جنہیں بولی وڈ کا سب سے بڑا اداکار مانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چاہے وہ ٹوئیٹر ہویا فیس بک امیتابھ بچن ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔
سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد بیس ملین سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں جن کے ٹوئیٹر پرمداحوں کی تعداد بیس ملین ہو۔تاہم اس سنگ میل کو عبور کرنے پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کاشکریہ ادا کیاہے۔
بگ بی نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی مدد سے تیس ملین کو بھی تجاوز کرلیں گے۔