Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کہتے ہیں کہ شہادت کا رتبہ پانا ہرسپاہی کی خواہش ہوتی ہے۔دشمن جب آنکھ میں آنکھ نہیں ڈال سکتا تو بڈبیر جیسے بزدلانہ اقدامات کرتا ہے۔اٹھارہ ستمبر سانحہ بڈبیرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فضائیہ ہیڈکواٹرزمیں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے اہل خانہ، غازیوں اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ تقریب میں تیئس شہداء کے اہل خانہ اور سانحہ بڈبیر کے غازیوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان عظیم مملکت ہے۔ جس سے دشمن آنکھ میں آنکھ ڈال کرمقابلہ نہیں کر سکتا تب ہی بڈبیر جیسے اقدامات کرتا ہے، اس قسم کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے،کیونکہ افواج پاکستان کے ہر سپاہی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ جام شہادت نوش کرے۔ افواج پاکستان کے اس جذبے کے سامنے کوئی ٹھرنہیں سکتا۔ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ ہم شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہائی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کی ذمہ داری ہم پر ہے اس مقصد کے لیے شہداء ونگ اورعلیحدہ فنڈ قائم کردیا ہے۔
اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کہتے ہیں کہ شہادت کا رتبہ پانا ہرسپاہی کی خواہش ہوتی ہے۔دشمن جب آنکھ میں آنکھ نہیں ڈال سکتا تو بڈبیر جیسے بزدلانہ اقدامات کرتا ہے۔
اٹھارہ ستمبر سانحہ بڈبیرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فضائیہ ہیڈکواٹرزمیں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے اہل خانہ، غازیوں اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ تقریب میں تیئس شہداء کے اہل خانہ اور سانحہ بڈبیر کے غازیوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان عظیم مملکت ہے۔ جس سے دشمن آنکھ میں آنکھ ڈال کرمقابلہ نہیں کر سکتا تب ہی بڈبیر جیسے اقدامات کرتا ہے، اس قسم کے واقعات ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کر سکتے،کیونکہ افواج پاکستان کے ہر سپاہی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ جام شہادت نوش کرے۔ افواج پاکستان کے اس جذبے کے سامنے کوئی ٹھرنہیں سکتا۔
ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ ہم شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہائی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کی ذمہ داری ہم پر ہے اس مقصد کے لیے شہداء ونگ اورعلیحدہ فنڈ قائم کردیا ہے۔