شائع 24 مارچ 2016 02:08pm

ہالی ووڈ ہارر فلم ہش کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاس اینجلس:ہالی ووڈ ہارر فلم ہش کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں آٹھ اپریل کو امریکی سینما گھروں میں خوف کے سائے پھیلانے آئے گی۔

مائیک فلینی گن کی ہدایتکاری میں بننے والی ہارر فلم ہش کی کہانی قوت سماعت سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے اپنے گھر میں قید کرلیا جاتاہے۔

فلم کا پہلا ٹریلر بھی خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور ہے، فلم میں اس وقت ٹوئسٹ آتا ہے جب ایک نامعلوم شخص ماسک پہن کر بہری خاتون پر حملہ کرتا ہے ۔

تھرلر اور سسپینس سے بھرپور اس فلم کیٹ سیگل،جان گلیہکر،ایمیلا گریوز سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں فلم ہش آٹھ اپریل کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments