شائع 24 مارچ 2016 02:24pm

ہالی ووڈفلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:دوہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل آئندہ ماہ امریکی اور برطانوی سینما گھروں میں ریلز کی جائے گی۔ فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی ووڈ فینٹیسی فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار، فلم کا نیا ٹریلر شائقین میں مقبول ہورہاہے۔فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار دوہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل ہے، جبکہ فلم کی کہانی جرمنی کی فیری ٹیل اسنووائٹ سے ماخوذ ہے۔

فلم کی کہانی میں دو بہنوں پر مبنی ہے، جس میں ایک بہن شیطانی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو فتح کرنے کے خواب دیکھتی اور دوسری بہن کو ناکام بنانے کے لیے نت نئے طریقے سوچتی ہے۔

فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار میں کرس ہیمزورتھ،چالیز تھیرون،ایمیلی بلنٹ سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار آٹھ اپریل کو برطانیہ اور بائیس اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments