بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

شائع 24 مارچ 2016 04:38pm

کوئٹہ:پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ بلوچستان سے پکڑا گیا بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادو بھارتی نیوی میں حاضر سروس کمانڈر ہے۔

پاکستان تعلقات میں بہتری کی کے لیے بھارت کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہا ہے۔بھارت کو تخریب کاری سے بچانے کے لیے پاکستان نے خود کش حملہ آروں کی انٹیلی جنس فراہم کی۔لیکن دوسری جانب بھارت اپنے خفیہ ایجنٹ بھیج کر پاکستان کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہے۔

بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا ایجنٹ اور بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر پکڑا گیا۔گرفتار بھارتی ایجنٹ سے متعلق آج نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔را کے ایجنٹ کا نام کل بھوشن یادو ہے جوبھارتی نیوی میں کمانڈر بھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے را کے ایجنٹ کل بھوشن یادو کراچی میں کارروائیوں اور دہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف کرچکا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے را کے ایجنٹ کی گرفتاری حکومت اور فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا را پاکستان اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہمیشہ موٴقف رہا ہے کہ را پاکستان میں حالات خراب کررہی ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرچکا۔بلوچستان سے بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری نے پاکستانی دستاویز کی تصدیق کردی ہے۔

Read Comments