حیدرآباد کے عوام نے بتا دیا ہے کہ ہم را کے ایجنٹ نہیں ہیں،مصطفی کمال

شائع 24 مارچ 2016 05:11pm

حیدرآباد:پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کے حیدرآباد میں پارٹی دفتر کا افتتاح کردیا۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے قائد ایم کیوایم سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں تباہی وبربادی کا سفرختم کردیں اب وقت آگیا ہے کہ اللہ سے رجوع کرکے اپنی زندگی سنوار لیں۔

رہنما پاک سرزمین پارٹی کے حیدرآباد پہنچے پر کارکنان نے پرجوش استقبال کیا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا حیدر آباد کے عوام نے بتا دیا ہے کہ ہم را کے ایجنٹ نہیں ہیں۔ان کاکہنا تھا حیدرآباد میں تیس سال بعد بھی مانگے تانگے کی زمین پر یونیورسٹی بنائی جارہی۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا قائد ایم کیوایم سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں تباہی وبربادی کا سفرختم کردیں۔اب وقت آگیا ہے کہ اللہ سے رجوع کرکے اپنی زندگی سنوار لیں۔

مصطفی کمال کے آمد سے پہلے ہی حیدرآباد میں ایم کیوایم نے بھی ریلی نکالی۔ریلی پاک سرزمین کے دفتر کے قریب پہنچی تو ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Read Comments