پشاور: چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے

شائع 24 مارچ 2016 05:25pm

پشاور:پشاور کے علاقے مشتاق آباد میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے، چار افراد کی لاشیں اور دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوٹلی چوک مشتاق آباد میں پْرانے مکان میں چھ افراد کام کررہے تھے کہ اچانک مکان کی بوسیدہ چھت ان پر آگری۔ مکان میں موجود چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے چھ میں سے چار افراد کی لاشوں اور دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

Read Comments