نئی ایئر لائن عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے،وزیر اعظم

شائع 24 مارچ 2016 05:48pm

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں نئی ایئر لائن عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔ پاکستان ایئرویز کے عملے کو بہترین اداروں سے تربیت دلانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نئی ایئرلائن کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نئی ائیرلائن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئی ایئر لائن عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔ پاکستان ایئرویز کے عملے کو بہترین اداروں سے تربیت دلائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایئر ویز دنیا میں ہماری شناخت ہونی چاہیے، پاکستان ایئرویز کا عملہ کم مگراعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ہو۔

Read Comments