ایرانی صدر روحانی کل اسلام آباد پہنچیں گے

شائع 24 مارچ 2016 05:54pm

اسلام آباد:ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے پہلے دو روزہ دورہ پاکستان پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،اِس موقع پر ایران اور پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن منصوبے سمیت تیرا معاہدوں اور تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر کا پہلا دو روزہ سرکای دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔اعلیٰ سطح وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ ہوگا۔ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقاتیں اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ دوطرفہ سطح پرتیرا معاہدوں اور تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔دونوں ممالک کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ کی توسیع دی سمیت پانچ سالہ تجارتی سٹریٹیجک پلان متعار ف کرایا جائے گا۔گوادر چاہ بہار ریلوے لائن ،کراچی چاہ بہار فیری سروس سمیت چار نئی کاروباری منڈیاں اوردوسرحدی گزرگاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجایا جائے گا۔

Read Comments