Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر سے تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،لیاری گینگ وارکا کمانڈر اکرم بلوچ کو حساس ادارے نے حراست میں لے لیا۔ملزم اکرم بلوچ بلاول ہاوس کا چیف سیکیورٹی ایفیسر بھی رہ چکا ہےتفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس نے منگھوپیر میں سرچ آپریشن کرکے تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ دوسری جانب حساس ادارے نے لیاری گینگ وارلاشاری گروپ کا کمانڈراکرم بلوچ کو بیرون ملک سے گرفتارکرلیا۔ ملزم کا بھائی افضل بلوچ عرف سالاری بھی کارروائی میں گرفتار ہوا۔حساس ادارے نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ملزم لیاری،عیدگاہ اوررسالہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم رحمان ڈکیت کا کزن ہے اوربلاول ہاو¿س کا چیف سیکیورٹی آفیسر بھی رہ چکا ہے ،ملزم اکرم بلوچ ساتھیوں کے ہمراہ عزیربلوچ کے گھر پرمتعدد حملوں میں بھی ملوث ہے۔
کراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر سے تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،لیاری گینگ وارکا کمانڈر اکرم بلوچ کو حساس ادارے نے حراست میں لے لیا۔ملزم اکرم بلوچ بلاول ہاوس کا چیف سیکیورٹی ایفیسر بھی رہ چکا ہے
تفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس نے منگھوپیر میں سرچ آپریشن کرکے تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔
دوسری جانب حساس ادارے نے لیاری گینگ وارلاشاری گروپ کا کمانڈراکرم بلوچ کو بیرون ملک سے گرفتارکرلیا۔ ملزم کا بھائی افضل بلوچ عرف سالاری بھی کارروائی میں گرفتار ہوا۔
حساس ادارے نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ملزم لیاری،عیدگاہ اوررسالہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم رحمان ڈکیت کا کزن ہے اوربلاول ہاو¿س کا چیف سیکیورٹی آفیسر بھی رہ چکا ہے ،ملزم اکرم بلوچ ساتھیوں کے ہمراہ عزیربلوچ کے گھر پرمتعدد حملوں میں بھی ملوث ہے۔