رینجرز کی ڈھائی سالہ کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی،چوہدری نثار

شائع 17 دسمبر 2015 12:59pm

اسلام آباد:چوہدری نثار علی کہتے ہیں کہ رینجرز کی ڈھائی سالہ کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی، ڈھائی سال کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد اہم انٹیلی جنس معلومات شیئر کیں، محکمہ داخلہ نے نہ صرف دیگر محکموں بلکہ نادرا، پاسپورٹ، پولیس اور ایف آئی اے میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے وزارت داخلہ کی ڈھائی سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے اور ایوان کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے تمام صوبوں بشمول کے پی کے اور سندھ سے انٹیلی جنس روابط اچھے رہے۔ ڈھائی ہزار سے زائد اہم انٹیلی جنس رپورٹس شیئرکی گئیں جن پر اہم آپریشن ہوئے۔

چوہد ری نثارعلی نے بتایاکہ اسلام آباد میں اب بلیک واٹرسمیت کوئی غیرملکی ایجنسی موجود نہیں،کسی غیر ملکی ایجنسی کو یہاں کام کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا ، وزارت داخلہ نے نہ صرف دیگر محکموں بلکہ اپنے یہاں بھی گرفتاریاں کیں،میری اپنی وزارت میں تین کرپٹ افسران گرفتارہوئے جو سزا بھگت رہے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر کیے جانے والے ایک سوال پر اسپیکرسے کہا کہ انہیں اگلے سیشن میں بریفنگ کے لیے بھرپور موقع  دیا جائے۔

Read Comments