اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 09:32am

کیا آپ جانتے ہیں یہ مشہورادا کارکون ہیں؟

ممبئی:بولی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار کو آپ نے فلموں میں ولن کو مارتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن اب آپ انہیں مار کھاتے ہوئے دیکھیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار اکشے کمار بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم روبوٹ کے سیکوئل میں ولن کا کردار نبھائیں گے،انہوں نے فلم میں ولن کے کردار کیلئے کیوں حامی بھری یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔

لیکن ہم آپ کو ان کے نئے اور انوکھے روپ سے روشناس کرواتے ہیں ،فلم میں اکشے ایک سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ کے کردار میں نظر آئیں گے جو دنیا کو تباہ کرنا چاہتا ہے،ان کی بڑی بڑی آنکھیں ،سفید بال اور خوفناک چہرہ فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے بالکل پرفیکٹ ہے۔

اکشے کا یہ روپ دیکھ کر ان کے مداح کافی حیران ہیں ،فلم میں اکشے کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز اداکار رجنی کانت اور ایمی جیکسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Read Comments